سپریم کورٹ نے عصمت دری اور جنسی تشدد کے ایک معاملے میں اتر پردیش کے
کابینہ وزیر اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے امیدوار گایتری پرجاپتی کے
خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا آج حکم دیا۔عدالت عظمی نے اترپردیش پولیس کو حکم دیا کہ
وہ پرجاپتی کے خلاف اجتماعی
عصمت دری، دست درازی اور عورتوں کے استحصال سے متعلق مقدمہ درج کرے اور آٹھ
ہفتے کے اندر صورتحال کی رپورٹ پیش کرے۔اتر پردیش میں جاری اسمبلی انتخابات کے دوران عدالت کے اس حکم سے ایس پی کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔